سب سے مزے دار لڑکی کون؟ فیصلہ مچھر کریں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 16 جولائی 2015 20:02

سب سے مزے دار لڑکی کون؟ فیصلہ مچھر کریں گے

بریزنیکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی۔2015ء)بریزنیکی، روس میں منعقد ہونے والے سالانہ مچھر فیسٹیول کے منتظمین نے بتایا ہے کہ اس سال مقابلوں میں سب سے مزیدار لڑکی کے انتخاب کا مقابلہ بھی شامل ہوگا۔یہ وہ لڑکی ہوگی جو اپنے جسم پر زیادہ سے زیادہ مچھروں اور دوسرے خون چوسنے والے کیڑوں کو کاٹنے دے گی۔ بریزنیکی میں 17 جولائی سے شروع ہونے والے 3 روزہ میلے میں سب سے مزے دار لڑکی کے مقابلے میں لڑکیوں کو 20 منٹ تک ساکت اور جامد کھڑا ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جس لڑکی کے جسم پر مچھروں اور خون چوسنے والے کیڑوں کے کاٹنے کے زیادہ نشان ہونگے وہی فاتح ہوگی۔ منتظمین نے بتایا کہ 2013 کے مقابلوں میں سب سے مزیدار لڑکی کا خطاب پانے والی لڑکی کو 20 منٹ میں 100 حشرات نے کاٹا تھا۔ ان مقابلوں کو جوک فیسٹیول یا لطائف کے میلے کا نام بھی دیا گیا ہے۔ ان مقابلوں کا آغاز دو سال پہلے ہوا تھا۔ سب سے مزیدار لڑکی کے علاوہ ان مقابلوں میں مچھر پریڈ اور سب سے زیادہ زندہ مچھروں کو پکڑنے کا مقابلہ بھی ہوگا۔ اس فیسٹیول میں مزید کئی دلچسپ مقابلے ہونگے۔

Browse Latest Weird News in Urdu