ریس میں بندر کتوں کو دوڑائیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 جولائی 2015 22:42

ریس میں بندر کتوں کو دوڑائیں گے

گرے لیک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی۔2015ء) الینوائے۔الینوائے کاؤنٹی میلے کے منتظمین نے بتایا ہے کہ بنانا ڈربی ریس، جس میں کتوں کے اوپر بندر بیٹھ کر انہیں دوڑائیں گے، اعتراضات کے باوجود منعقد ہوگی۔ لیک کاؤنٹی بورڈ کی ممبر ساندرا ہارٹ نے بورڈ کے اکثریتی افراد کے دستخط لے کر ایک خط لکھا جس میں اس ریس کو منسوخ کرنے کا کہا گیا ہے۔

ساندرا کے مطابق بندروں کو جوکی کا لباس پہنا کر کتوں کے اوپر دوڑانا، جانوروں کے ساتھ زیادتی ہے۔بروک فیلڈ چڑیا گھر نے بھی میلے میں اس ریس کو منعقد نہ کرنے کا کہا ہے۔ بنانا ڈربی کے پروموٹر فلپ ڈولسی کا کہنا ہے کہ اس ریس کے لیے تین بندروں کوتیار کیا گیا ہے، جس میں سے دو ریس میں حصہ لیں گے۔ فلپ نے بتایا کہ وہ بندروں کا خیال رکھتے ہیں اور بندر بھی ریس میں حصہ لے کر خوش ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلپ کے مطابق بندر سب سے زیادہ تب خوش ہوتے ہیں جب وہ لوگوں کے ہاتھ سے پیسے پکڑے ہیں، اس لیے اس میں جانوروں کاکوئی نقصان نہیں۔فلپ نے کہا کہ اگر ہم کچھ غلط کر رہے ہوتے تو لوگ ہماری پرفارمنس دیکھنے کیوں آتے۔فلپ نے بتایا کہ ریس میں حصہ لینے والے تمام کتے بچاؤ (ریسکو) کی تربیت حاصل کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ لیک کاؤنٹی میلے کا آغاز 29 جولائی کو بنانا ڈربی سے ہی ہوگا۔ میلے کے پانچوں دن یہ ریس منعقد کی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu