ایک سیلفی لینے پر 20 ماہ قید

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 23 جولائی 2015 17:33

ایک سیلفی لینے پر 20 ماہ قید

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی2015ء)ایک منشیات فروش نے سوچا کہ اپنی گانجا کی فیکٹری کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفی لے۔ منشیات فروش نے سیلفی لی اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ رچرڈ ایڈمنڈ سیلفی میں اپنا انگوٹھا دکھا رہا ہے۔یہ تصویر رچرڈ اور اس کے دوست کے موبائل سے ہوتی ہوئی پولیس تک جا پہنچی جو اس کی گرفتاری کا باعث بنی۔ تصویر دیکھ کر پولیس کو پتہ چلا کہ رچرڈ کے گھر واقع ساؤتھ مولٹون، ڈیون کے دو کمرے چھوٹی سی گانجا فیکٹری میں بدلے ہوئے ہیں۔

یہاں پر لائٹوں اور پنکھوں کی مدد سے منشیات اگائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس گھر میں رچرڈ اپنے دوست جوشوا لانگمیڈ کے ساتھ رہتا تھا۔ مقدمے کے دوران ایڈمنڈ اور اس کے دوست نے قبول کیا کہ یہ منشیات انہی کی ہے اور انہوں نے اسے اپنے استعمال کے لیے اگایا ہے۔ ایکسٹر کراؤن کورٹ نے رچرڈ ایڈمنڈ کو 20 ماہ قید اور 2 سال کے لیے نوکری سے معطلی کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ اسے 200 گھنٹے بنا تنخواہ کے کمیونٹی سروس بھی کرنی پڑے گی۔ عدالت نے جوشوا کو 8 ماہ قید، ایک سال کے لیے نوکری سے معطلی اور 160 گھنٹوں کی کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔پولیس نے پچھلے سال اکتوبر میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر 2300 پاؤنڈ مالیت کی منشیات قبضہ میں لی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu