فرنچ سکریبل چیمپئن شپ فاتح کو فرانسیسی زبان نہیں آتی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 جولائی 2015 23:14

فرنچ سکریبل  چیمپئن شپ  فاتح کو فرانسیسی زبان  نہیں آتی

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جولائی۔2015ء)ایک شخص ، جسے فرانسیسی زبان نہیں آتی، نے فرانسیسی زبان کی ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔نائیگل رچرڈ کا تعلق کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ سے ہے اور اس نے بیلجیم میں ہونے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں ایک فرانسیسی زبان بولنے والے کو سکریبل میں شکست دی۔

(جاری ہے)

اگرچہ رچرڈ کو فرانسیسی نہیں آتی مگر چیمپئن شپ سے 8 ہفتے پہلے اس نے فرانسیسی لغت خریدی اور تمام الفاظ یاد کر کے اپنے دماغ میں محفوظ کرنے لگا۔

رچرڈ نے لغت کے سارے الفاظ یاد کر لیے ، اسے یہ نہیں معلوم کہ ان الفاظ کا مطلب کیا ہے، اس لیے وہ ان الفاظ کو اپنی گفتگو میں بھی استعمال نہیں کر سکتا۔ رچرڈ اس سے پہلے پانچ دفعہ یو ایس نیشل سکریبل ٹائٹل جیت چکا ہے۔ وہ تین دفعہ ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ کا بھی فاتح رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu