خون آشام لوگوں کو اپنا خون پلانے والی لڑکی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 25 جولائی 2015 13:36

خون آشام  لوگوں کو اپنا خون پلانے والی لڑکی

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی2015ء)پھول بیچنے والی نوجوان لڑکی کئی سالوں سے اپنے خود ساختہ خون آشام دوست کو اپنا خون پلا رہی ہے۔28 سالہ بلٹ کاٹزچین پچھلے دس سالوں سے سارا امریکا گھومتی ہے اور ایسے مردوں اور عورتوں کو جنہیں خون پینا پسند ہو، اپنا خون پلاتی ہے۔ اس کا تازہ ترین شکاری 43 سالہ مائیکل واچمیل ہے، جس کا تعلق ہوسٹن ،ٹیکساس ہے ۔

مائیکل کا کہنا ہے کہ بلٹ کا خون اسے زندگی دیتا ہے، توانائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

بلٹ اور مائیکل سال میں چند دفعہ ملتے ہیں اور پھر مائیکل بلٹ کا خون پیتاہے۔ بلٹ کا تعلق شریویپورٹ، لوسیانا سے ہے۔ وہ خود کو بلیک سوان کہتی ہے، یعنی ایسی عورت جو دوسروں کو اپنا خون پینے دے۔بلٹ کا کہنا ہے کہ اس نے بچپن میں اپنی بہن کی ایک کتاب پڑھی تھی، جو ویمپائر سے متعلق تھی، اسے پڑھ کر اسے خون پلانے کا شوق ہوا جو عادت بن گیا۔ 43 سالہ مائیکل کا کہنا ہے اسے خون پینے کی عادت 13 سال کی عمر میں حادثاتی طور پر لگی۔ ایک دفعہ خون اس کے ہونٹوں پر لگ گیا اور اسے عادت پڑ گئی۔ تاہم مائیکل سال میں چند دفعہ ہی خون پیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu