چور 3 دن تک بیڈ کے نیچے چھپا رہا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 جولائی 2015 15:10

چور 3 دن  تک بیڈ کے نیچے چھپا رہا

نیوجرسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2015ء)پولیس نے بتایا ہے کہ ایک شخص وسطی نیو جرسی کے ایک گھر چوری چھپے داخل ہوا اور ایک کمرے کے بیڈ کے نیچے 3 دن چھپا رہا۔اس کے بعد مالگ کو گڑبڑ کا احساس ہوا تو اس نے اسے پکڑ کر پولیس کو بلا لیا سپاٹ وڈ پولیس کا کہنا ہے کہ جیسن ہبرڈ کو چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ مئی کے مہینے میں پیش آیا مگر اسے اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چور پر دیگر الزامات کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کا بھی الزام ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اس چور نے بیڈ کے نیچے لگے بجلی کے بورڈ سے 4 بار اپنا موبائل فون بھی چارج کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے یہ چور 7 مئی کو اس وقت گھر میں داخل ہوا جب گھر کا مالک گیراج میں تھا۔ چور ایک اضافی بیڈ روم میں بیڈ کے نیچے چھپ گیا۔ تین دن بعد مالک نے چور کی آواز سنی تو اسے پکڑ کر پولیس کو اطلاع دے گی۔ پولیس نے جیسن کو اب تک جیل میں رکھا ہوا تھا۔ اسے پچاس ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔پولیس نے جیسن کی عمر اور گھر کا پتہ نہیں بتایا۔یہ بھی معلوم نہیں کہ کیا اس کا کوئی وکیل بھی تھا یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu