ٹوائلٹ پیپر نے جنگل جلا ڈالا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 جولائی 2015 15:10

ٹوائلٹ پیپر نے جنگل جلا ڈالا

اڈایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2015ء)حکام نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی اڈایو میں ایک سائیکلسٹ نے ٹوائلٹ پیپر جلایا تو 73 ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس بیورو آف لینڈ منیجمنٹ کے حکام نے نے بتایا کہ ایک سائیکلسٹ بوائس پہاڑی کے قریب آرام کرنے رکا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس نے اپنا کباڑ جلانے کے لیے ایک ٹوائلٹ پیپر جلایا مگر شعلے بے قابو ہو گئے اور خشک گھاس کی وجہ سے ہر طرف پھیل گئے۔

بعد میں آگ بجھانے والے عملے نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تفتیشی افسر کے مطابق انہیں اگلے دن اس سائیکل سوار کا فون آیا اور اس نے واقعے کے بارے میں بتایا۔ بیورو آف لینڈ منیجمنٹ نے سائیکل سوار کا نام نہیں بایا تاہم یہ بتایا ہے کہ آگ کے نقصان کی وجہ سے سائیکل سوار کو جرمانہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu