فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ کا ساڑھے پانچ لاکھ سال سال پرانا انسانی دانت دریافت کرنے کا دعوی

منگل 28 جولائی 2015 20:45

فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ کا ساڑھے پانچ لاکھ سال سال پرانا انسانی دانت دریافت کرنے کا دعوی

پیرس ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ نے ساڑھے پانچ لاکھ سال سال پرانا انسانی دانت دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے منگل کو پیلیونتھرایولوجسٹ ایملی ویالیٹ کے حوالہ سے بتایا کہ جنوبی فرانس کے علاقہ تاؤلو سے میں مٹی کی کھدائی کے دوران ایک بڑا انسانی دانت ملا ہے جس کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ قدیم دور کے مرد یا عورت میں سے کس کا ہے ایملی ویالیٹ نے مزید بتایا کہ قدیم مٹی اور ایشیاء کی تاریخ اور عمر کا اندازہ لگانے کے لئے استعمال کئے جانے والے طریقوں اور ذرائع کے مطابق انسانی دانت 550,000 سے لیکر 580,000 سال پرانا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu