سعودی حکام نے بے گناہ شہری کا فارم ہاؤس اجاڑدیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 5 اگست 2015 22:11

سعودی حکام نے بے گناہ شہری کا فارم ہاؤس اجاڑدیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اگست۔2015ء)سعودی میونسپل حکام نے غلطی سے اپنے بلڈوزر ایک بے گناہ شہری کے فارم پر بھجوا کر 500 درخت کٹوا دئیے، جبکہ بلڈوزر کو قریبی فارم پر بھیجا گیا تھا۔ مغربی بحیرہ احمر کی بندرگاہ ال لٹ کے فارم ہاؤس کے مالک نے بتایا کہ جب وہ اگلی صبح اپنے فارم پر گیا تو دیکھا کہ فارم تباہ ہوا پڑاہے۔

(جاری ہے)

فارم کے مالک نایاف ال دھافیری کے مطابق حکام نے اس کے فارم سے 500 سے زیادہ زیتون اور انگور کے پودے توڑ دئیے، جبکہ انہیں قریبی فارم میں بھیجا گیا تھا۔

دھافیری، جو خود وکیل بھی ہے،نے علاقے کے پرنس کو میونسپل حکام کی غلطی کے بارے میں بتایا۔سبق اخبار کے مطابق ، دھافیری کا کہنا ہے کہ اگر حکام نے میرے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو وہ انہیں عدالت میں لے جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu