فریزر سے ملے مگرمچھوں کے 70 سر

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 5 اگست 2015 22:11

فریزر سے ملے مگرمچھوں کے 70 سر

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اگست۔2015ء)آسٹریلیامیں ایک دوردراز کے علاقے میں پولیس کو ایک بے کار فریزر سے نمکین پانی کے مگرمچھوں کے 70 سر ملے ہیں۔ فریزر بند اور خراب ہونے کی وجہ سے مگرمچھوں کے سروں میں گلنے سڑنے کا عمل شروع ہو چکا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر مجرم پکڑا گیا تو اسے بھاری جرمانہ اور سزا ہوگی۔ حکام نے مطابق کچھ بچوں نے اس فریزرکو ڈارون سے 40 کلومیٹر دور ہمپٹی ڈو کے پاس سے پایا اور حکام کو مطلع کر دیا۔

حکام نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تاہم اگر مجرم پکڑا گیا تو اسے 76,500آسٹریلیوی ڈالر جرمانہ اور پانچ سال قید ہو سکتی ہے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کسی نے صرف ان سروں کو کیوں محفوظ کرنے کی کوشش کی ۔ نمکین پانی کے مگرمچھ کی لمبائی 7 میٹر یعنی 23 فٹ تک ہو سکتی ہے۔ اس کا وزن 1000 کلو گرام سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔1971 میں اس کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، اس کے باوجود آسٹریلیا میں مگرمچھوں کا شکار کر کے اس کی کھال فروخت کر دی جاتی ہے۔اس جرم میں ہرسال اوسطاً صرف دو افراد کو ہی سزا ہو پاتی ہے۔آسٹریلیا میں مگرمچھوں کو پالتو جانور کے طورپر پانے کی قانونی اجازت ہے تاہم پالتو مگر مچھوں کی لمبائی 60 سینٹی میٹر (2 فٹ)سے کم ہونی چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu