بچوں کی پیدائش سے پہلے ہی والدین بچے کو گود میں پکڑ سکتے ہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 6 اگست 2015 11:59

بچوں کی پیدائش سے پہلے ہی والدین بچے کو گود میں پکڑ سکتے ہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست2015ء)ایسے افرادجو والدین بننے والے ہیں، انہیں اپنے بچے کو گود میں پکڑنے کے لیے اُن کے پیدا ہونے کاانتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ 3ڈی پرنٹنگ نے ایسا ممکن کر دکھایا۔ بے بی بو نامی کمپنی حاملہ خواتین کا خصوصی سکین کر کے تھری ڈی پرنٹر سے بالکل بچے کا ہم شکل بنا دیتے ہیں، جسے ہاتھ میں بھی پکڑا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوسی سکیننگ کے بعد تصویر 360 فارمیٹ میں رینڈر کے لیے بھیج دی جاتی ہے اور آخر میں 3 ڈی پرنٹر سے پرنٹنگ مکمل کر لی جاتی ہے۔

ٹارلیٹن ، لنکا شائر کی کمپنی بے بی بو تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے بچے کو ایک باکس ماڈل کی شکل میں پرنٹ کرتی ہے، جسے پکڑا جا سکتا ہے، یا ایک فریم میں پرنٹ کرتی ہے، جسے والدین کمرے میں سجا سکتے ہیں۔ بے بی بو اپنی خدمات فراہم کرنے کے 150 پاؤنڈ وصول کرتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu