بھیڑ کار میں کہاں جارہی تھی؟ حیرت انگیز جواب

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 8 اگست 2015 13:31

بھیڑ کار میں کہاں جارہی تھی؟ حیرت انگیز جواب

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست2015ء)پولیس نے ایک کارکے ڈرائیور کو روکا اور اس سے پوچھا کہ وہ اتنی چھوٹی سی گاڑی میں بھیڑ کو کہاں لے جا رہا ہے؟ کار کے مالک نے جو جواب دیا ، اسے سن کر پولیس والوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ ڈرائیور نے کہا کہ وہ اپنی بھیڑ کو خصوصی دعوت کے لیے میکڈونلڈ لے جا رہا ہے۔ نارتھ یارکشائر پویس کے افسران نے ایک گاڑی کو روکا ۔

جب انہوں نے پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر کو دیکھا تو حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

اتنی چھوٹی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بڑی بھیڑ بیٹھی تھی۔ یہ جان کر تو پولیس والے اور حیران ہوئے کہ ڈرائیو اپنی بھیڑ کی دعوت کے لیے اسے فاسٹ فوڈ کھلانے میکڈونلڈ لے کر جا رہا ہے۔ نارتھ یارکشائر پولیس کی ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کے مطابق کچھ لوگ اپنی گاڑی میں کتوں کو لے کر گھومتے ہیں، میں اپنی بھیڑ کو لے کر گھوم رہا ہوں۔اس کے بعد ڈرائیور نے نارتھ یارکشائر میں نوتھالرٹن کے قریب اے ون پر لیمنگ بار سروس میکڈونلڈ کے ڈرائیو تھرو کا رخ کیا اور اپنی بھیڑ کی ضیافت کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu