حجام نے انوکھی سہولت متعارف کرائی اور گاہکوں کی لائن لگ گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 8 اگست 2015 13:38

حجام نے انوکھی سہولت متعارف کرائی اور گاہکوں کی لائن لگ گئی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست2015ء)ایک وقت ہوتا تھا حجام کے پاس انتظار کی گھڑیاں اخبار پڑھ کر گذرتی تھی۔حجامت بنواتے ہوئے ٹیپ ریکارڈ پر گانے سننے کو ملتے تھے، اس کے بعد ٹی وی کا دور آیا تو حجامت بنواتے ہوئے ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہوا جانے لگا۔ آج کا جدید دور موبائل کا دور ہے، سمارٹ فون کا دور ہے۔لوگوں کو اخبار پڑھنے کی فرصت نہیں، ٹی وی دیکھنے کی فرصت نہیں، میوزک کے لیے تو سمارٹ فون ہے ہی۔

انٹرنیٹ کے شائقین ہر وقت انٹرنیٹ سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا بس نہیں چلتا کہ حجامت بنواتے ہوئے بھی سمارٹ فون پر براؤزنگ ہی کرتے رہیں۔ اب ایسے لوگوں کا بس چلنے کا وقت آ گیا۔ ایک حجام نے اپنے گاہکوں کی یہی مشکل ذہن میں رکھنے ہوئے ایک انوکھا طریقہ دریافت کیا ہے ، جس سے گاہک سمارٹ فون پر براؤزنگ کرتا رہے گا اور حجام بال بناتا رہے گا۔

(جاری ہے)

حجام نے گاہک کے اوپر بالوں سے بچاؤ کے لیے ڈالے جانے والے کپڑے کو تھوڑا جدید انداز کا بنادیا۔ اس نے سائیڈوں پر سے تو کپڑا ہی رہنے دیا ہے جبکہ کپڑے کے درمیان میں شفاف پلاسٹک لگا دیا ہے۔ اس طریقے سے گاہک شفاف پلاسٹک کے نیچے سے اپنے سمارٹ فون پر براؤزنگ کرتا رہے گا اور حجام حجامت بناتا رہے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک شخص Tophma_Kek نے ایسی ہی تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں ایک شخص شفاف پلاسٹک کے نیچے سے سمارٹ فون پر براؤزنگ کر رہا ہے جبکہ حجام اپنے کام میں مصروف ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu