عورت کے پیٹ سے نکلی 1 یا 2 نہیں 360 پتھریاں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اگست 2015 15:54

عورت کے پیٹ سے نکلی 1 یا 2 نہیں 360 پتھریاں

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2015ء)طبی دنیاسے حیرت انگیز خبریں ملتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک خبر بھارتی شہر کولکتہ سے بھی ملی جہاں ایک خاتون کے پیٹ سے 1 یا 2 نہیں بلکہ پوری 360 پتھریاں ملی۔ تفصیلات کے مطابق 49 سالہ موسمی دیم نامی خاتون کے پیٹ میں گذشتہ کئی دنوں سے درد تھا۔ درد کے علاوہ اسے گذشتہ ماہ یرقان بھی ہوا تھا۔ ڈاکٹروں سے مشورہ کیا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کے ٹسٹ اور الٹرا ساونڈ کرانے کو کہا گیا۔

(جاری ہے)

ٹسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹس سامنے آئیں تو معلوم ہوا کہ اس خاتون کے پتہ میں پتھریوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔خاتون کو فوراً ہی آپریشن کے لیے ہسپتال داخل کرایاگیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹر ماکھن لال ساہا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پتے میں اتنی زیادہ پتھریوں کا مسئلہ نہیں دیکھا۔ڈاکٹر ماکھن لال کے مطابق تمام پتھریوں کا سائز 5 ملی میٹر تک تھا۔ تمام پتھریاں حیرت انگیز طور پر ایک ہی سائز کی تھیں۔ ڈاکٹروں کو اس آپریشن میں 50 منٹ لگے۔ ڈاکٹروں نے پتھریوں کو جار میں محفوظ کرنے کا کہا تو خاتون نے انکار کرتے ہوئے انہیں پھینکنے کا کہا۔

Browse Latest Weird News in Urdu