گرفتاری کے وقت بھی سیلفی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اگست 2015 15:54

گرفتاری کے وقت بھی سیلفی

آیواسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2015ء)سمارٹ فونز نےہمیں ایک ہی چیز سکھائی ہے کہ کوئی بھی موقع ہو اس کی سیلفی ضرور لی جائے۔سیلفی کا جنون اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ لوگ جنازوں پر بھی سیلفی لینے سے باز نہیں آتے۔ گرفتاری کا مرحلہ کسی کے لیے بھی قابل فخر نہیں ہوتا مگر 20 سالہ گلبرٹ فلپ نے گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ بھی سیلفی لےلی۔ تفصیلات کے مطابق فلپ کو تیز رفتاری کی بنا پر آیوا سٹی پولیس آفیسر بین ہیکٹوین نے روکا ۔

بین نے دیکھا کہ گاڑی کے رجسٹریشن سٹیکر کو ساتھ بھی کسی نے چھیڑچھاڑ کی ہے۔بین کے مطابق جب فلپ کو پکڑا گیا تو وہ نشے میں تھا۔ ڈاکٹری سرٹیفیکیٹ کے مطابق فلپ نے ڈرائیونگ کے دوران بھنگ وغیرہ کا نشہ کیا ہوا تھا۔مگرجب ڈاکٹر اس کا میڈیکل ٹسٹ کر رہے تھے، فلپ اتنا بھی نشے میں نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس نے پولیس آفیسر سے درخواست کی کہ وہ اس کے ساتھ ایک سیلفی لینا چاہتا ہے۔

فلپ نے پولیس کے ساتھ لی سیلفی سنیپ چیٹ پر پوسٹ کر دی اور اس کے ساتھ جو ایموجیز لگائے اُن میں ایک پولیس کار کو دکھایا گیا، ایک مسافر کار کو اور ایک ٹرک کو جو کار کو ٹو چین کر کے لے جاتا ہے۔تصویر پوسٹ کرنے کے بعد فلپ کافی مشہور ہو گیا ۔ پولیس نے اسے نشے کے زیر اثر ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔عدالت میں اس کی پہلی پیشی 17 اگست کو ہو گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu