150 فون کالز کے بعد پولیس کی ہمت جواب دے گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اگست 2015 16:03

150 فون کالز کے بعد پولیس کی ہمت جواب دے گئی

ماکون، جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2015ء) مرکزی جارجیا کی رہائشی ایک عورت کو پولیس نے بار بار ایمرجنسی نمبر 911 پر جھوٹی کال کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ بب کاؤنٹی کے حکام کا کہناہے کہ 41 سالہ توشیبا ایل سمتھ نے ایمرجنسی نمبر کا غلط استعمال کرتے ہوئے بار بار فون کالز کی۔اس سال جون کے شروع سے اب تک توشیبا 150 بار فون کالز کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

اب جب توشیبا نے کال کی کہ اس کا ایک ہمسایہ ریکارڈنگ ڈیوائس سے اسے مانیٹر کر رہا ہے تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ شیرف آفس کے مطابق توشیبا کی جھوٹی رپورٹوں کے باوجود ہر دفعہ پولیس کے افسر اس کے گھر جاتے تھے۔پچھلی بار پولیس افسران نے توشیبا کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ جھوٹی اطلاعات دینے سے باز نہ آئی تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ توشیبا کو 1300 ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے نام پر لگا ٹیلی فون بھی کاٹ دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu