طویل ترین سالگرہ۔ پاکستانی عورت کا17 سالہ ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اگست 2015 16:03

طویل ترین سالگرہ۔ پاکستانی عورت کا17 سالہ  ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لیپزیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2015ء)سالگرہ تو سب کی ہی آتی ہیں اور 24 گھنٹے بعد ختم ہو جاتی ہیں مگر لیپزیگ، جرمنی کے رہائشی 26 سالہ ہیگمیر نے اپنی سالگرہ کا دن تقریباً 2 دن تک طویل کر کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ اس کے لیے ہیگمیر نے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے برسبین آسٹریلیا اور پھر ہونولولو تک پرواز کی۔

انٹرنیشنل ڈیٹ لائن پر سفر کرتے ہوئے ہیگمیر نے 4 اگست کو سالگرہ کا دن 46 گھنٹوں تک طویل کر لیا ۔

(جاری ہے)

ہیگمیر سے پہلے طویل ترین سالگرہ کادن منانے کا ریکارڈ کراچی کی نرگس بھمجی کے پاس تھا۔ نرگس نے جون 1998 میں دوران سفر اپنی سالگرہ کا دن 35 گھنٹوں اور 25 منٹ تک گذارا۔ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق نرگس نے کراچی سے سنگا پور اور سنگا پور سے سان فرانسسکو تک پرواز کی تھی۔ ہیگمیر نے اپنی سالگرہ والے دن 46 گھنٹے دوران سفر ائیر لائن کا کھانا کھا کر ہی گذارے۔ اتنے طویل سفر کے بعد ہیگمیر کو ہونولولو میں اس کی بیوی نے سالگرہ کی مبارک باد دی۔ ہیگمیر کا کہنا ہے کہ اپنی اگلی سالگرہ وہ گھر میں دوستوں کے ساتھ منائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu