کپڑے بدلنے کی تنخواہ ملے گی، نہانے کی نہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 اگست 2015 16:06

کپڑے بدلنے کی تنخواہ ملے گی، نہانے کی نہیں

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2015ء) جرمنی کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ میونسپل بس کے مکینک کو کام کے لیے کپڑے بدلنے کے وقت کی تنخواہ دی جائے ، مگر اسے کام کے بعد نہانے کی تنخواہ نہیں جائے گی۔ ڈیوسیلڈورف کی سٹیٹ لیبر کورٹ میں دائر ایک مقدمے کے دوران ایک مکینک اوراوبرہاؤسین کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت مقدمہ کرنے والے مکینک کو کام کے لیے کپڑے بدلنے پر صرف ہونے والے وقت کی اجرت بھی دی جائے گی۔ مکینک نے پچھلے سال سات مہینے کام گیا تھا۔اسے ہرروز 10 منٹ کے حساب سے اضافی اجرت دی جائے گی۔ یہ رقم 375 یوروز یا 412 ڈالر بنتی ہے۔ مکینک نے روزانہ کام کے بعد شاور لینے پر صرف ہونے والے 10 منٹ کی اجرت لینے کے لیے بھی مقدمہ کیا تھا تاہم عدالت نے کہا کہ کام کے بعد نہانے کا وقت ملازمت میں شمار نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی کہا کہ شاور لینے کے لیے 10 منٹ بہت زیادہ ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu