14 سالہ لڑکے کو 11 سال کی قید

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 11 اگست 2015 19:14

14 سالہ لڑکے کو 11 سال کی قید

بریڈفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست۔2015ء)ایک 14 سالہ لڑکے کو،جس نے فیس بک پر اپنے استاد پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، 11 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ لڑکے کا نام قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا گیا۔لڑکے نے اعتراف کیا کہ اس نے ڈیزونز کنگز اکیڈمی براڈ فورڈ کے اپنے سائنس ٹیچر ونسینٹ ازوماہ ، کو نسل پرستی کی وجہ شدید زخمی کر دیا۔

براڈ فورڈ کراؤن کورٹ کو بتایا گیا لڑکے نے 50 سالہ استاد پر حملہ کرنے سے پہلے شدید نسل پرستی سے متعلق اصطلاح استعمال کی۔حملے کے بعد لڑکا بھاگ گیا اور فیس بک پر اپنے جرم کا اسٹیٹس لکھ دیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے بتایا کہ بدقسمتی سے لڑکے کے اس بُرے عمل سے متعلق اسٹیٹس کو بھی69 لوگوں نے لائک کیا۔ حملے کرنے کے بعد لڑکے نے فیس بک پر چار پانچ گالیاں لکھنے کے بعد لکھا کہ پھر میں نے اپنا بلیڈ اس کے پیٹ میں گھونپ دیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ لڑکے نے جون 11 کو سکول میں دوسرے لڑکوں کے ساتھ استاد پر حملہ کرنے کے منصوبہ پر تبادلہ خیال بھی کیا۔عدالت کو بتایا گیا استاد ازوماہ کا لڑکے کے ساتھ موبائل فون کے حوالے جھگڑا ہوا تھا۔بعد میں لڑکے نے چاقو خریدا اور مسٹر ازوماہ پر حملہ کر دیا۔ مسٹر ازوماہ نے بتایا کہ جب اسے چاقو لگا تو اسے اپنے مرنے کا یقین ہو گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu