بیٹے کے لالچ میں 13 بیٹیاں۔ بیٹا پیدا ہوا مگر۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 12 اگست 2015 12:03

بیٹے کے لالچ میں 13 بیٹیاں۔ بیٹا پیدا ہوا مگر۔۔۔

بھارت بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کل بھارت میں لڑکی بچاؤ مہم چلائی ہوئی ہے۔ اس مہم کے تحت بھارتی وزیر اعظم اپنی عوام سے اپیل کر ر ہے ہیں کہ لڑکا اور لڑکی دونوں برابر ہوتے ہیں۔ انہیں برابر سمجھو۔ اس مہم کے تحت ہی انہوں نے گذشتہ دنوں عوام سے کہا تھا کہ اپنی بیٹی کے ساتھ سیلفی لے کر ٹوئیٹر پر اپ لوڈ کریں۔

(جاری ہے)

انہی نریندر مودی کے علاقے گجرات میں داهود ضلع کے گربھادا تاللكا میں واقع جھری بجھی گاؤں میں رہنے والے کسان رام سنگھ نے بیٹے کے لالچ میں 13 بیٹیاں پیدا کر لیں۔

13 بیٹیوں کے بعد اُن کے گھر بیٹا پیدا ہوا مگر باپ نے دوسرے بیٹے کی خواہش میں ایک اور لڑکی پیدا کر لی۔ رام سنگھ کا کہنا ہے کہ اس کا دوسرا بیٹا ہونا ضروری ہے ، اس بار نہ سہی 16 ویں اولاد ضرور بیٹا ہوگا۔ رام سنگھ کی بیوی کافی کمزور ہے اور مزید بچے نہیں چاہتی مگر رام سنگھ کی خواہش ہے کہ اس کا دوسرا بیٹا بھی لازمی ہو۔

Browse Latest Weird News in Urdu