عمر 91 سال۔ پیشہ؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 12 اگست 2015 12:35

عمر 91 سال۔ پیشہ؟

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست2015ء)ایک 91 سالہ بوڑھے کو 1 ملین پاؤنڈ کی کوکین سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ سڈنی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وکٹر ٹوارز کو سڈنی ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے اس کے سامان میں موجود 27 صابنوں کے پیکٹوں سے کوکین برآمد کر لی۔ ریٹائرڈ سرجن نے بتایا کہ اسے یہ پیکٹ نیو دہلی سے سڈنی آتے ہوئے فلائٹ پر سوار ہونے سے پہلے تحائف کی صورت میں اس کے دوستوں نے دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے وہ دوست اسے انٹرنیٹ پر ملے تھے۔پولیس ابھی تک یہ معلوم نہیں کر سکی کہ آیاڈاکٹر وکٹر منشیات کے سمگلروں کی چالاکی کا شکار ہوا ہے یا جان بوجھ کر منشیات لایا ہے۔ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ ڈاکٹر وکٹر جان بوجھ کر 4.5کلوگرام منشیات آسٹریلیا میں لایا ہے تو اسے سمگلنگ کے جرم میں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ سڈنی کی ایک عدالت نے ڈاکٹر وکٹر کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ ڈاکٹر وکٹر کی اگلی پیشی 6 اکتوبر کو ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu