اب آپ فضا میں بھی تیر سکیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 21 اگست 2015 20:47

اب آپ فضا میں بھی تیر سکیں گے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2015ء)لند ن میں تعیش کے ایک نئے انداز کو متعارف کرایا جا رہا ہے ۔لندن میں سکائی پول کے نام سے ایک سوئمنگ پول متعارف کرایا گیا ہے، جس کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ سوئمنگ پول مکمل طور پر شیشے سے بنا ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ زمین سے 10 منزل اوپر بنایاجائے گا۔یہ سوئمنگ پول 25 میٹر لمبا 5 میٹر چوڑا اور 3 میڑا گہرا ہو گا۔اس بنانے کے لیے 20 سینٹی میٹر موٹا شیشہ استعمال کیا جائے گا ۔یہ سوئمنگ پل دو بلڈنگوں کے درمیان پل کا کام بھی کرے گا ۔یہ سکائی پول لندن کے نائن ایلمز کے مقام پر بنایا جائے گا۔ اسے 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu