کتاب پڑھتے ہوئے سوگیا ٗ صفحہ پھٹنے پر معذرت خواہ ہوں ٗپبلک لائبریری کی انتظامیہ کے پیج پر بچے کا معذرتی نوٹ شہرت حاصل کرگیا

ہفتہ 22 اگست 2015 18:13

کتاب پڑھتے ہوئے سوگیا ٗ صفحہ پھٹنے پر معذرت خواہ ہوں ٗپبلک لائبریری کی انتظامیہ کے پیج پر بچے کا معذرتی نوٹ شہرت حاصل کرگیا

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)کینیڈا کے شہرٹورنٹو کی پبلک لائبریری کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک بچے کی جانب سے معذرتی نوٹ شیئر کیا جس کے بعد بچے کو سوشل میڈیا پر بے پناہ شہرت ملی اور انھیں انعام سے بھی نوازا گیا۔سی بی سی نیوز کے مطابق آٹھ سالہ جیکسن ڈولر نے اپنے معذرتی نوٹ میں لکھا کہ وہ لائبریری کی کامک بک پڑھتے ہوئے سو گئے تھے جس کی وجہ سے کتاب کا ایک صفحہ پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

میں معافی چاہتا ہوں کہ جب میں اسے پڑھتے ہوئے سو گیا تو یہ گر گئی اور ایک صفحہ پھٹ گیا ایسا دوبارہ نہیں ہوگا، میں معذرت چاہتا ہوں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جیسکن نے بتایا کہ انھیں لگ رہا تھا لائبریری والے انھیں جرمانہ کریں گے اور ان کی والدہ بھی ناراض ہوں گی تاہم جب انھوں نے کتاب پر نوٹ لکھ دیا اور انھیں اتنی شہرت ملی تو ان کی والدہ ناراض نہیں تھیں۔لائبریری انتظامیہ کو جیسکن کی جانب سے معذرت بہت اچھی لگی اور انھوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں جیسکن میڈیا کو توجہ کا مرکز بنے اور انھیں سچ بولنے اور معذرت کرنے پر بہت سے تحائف بھی ملے۔

Browse Latest Weird News in Urdu