کیا آپ کو اندازہ ہے کہ اس لڑکی کی عمر کتنی ہے؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 17 ستمبر 2015 13:04

کیا آپ کو اندازہ ہے کہ اس لڑکی کی عمر کتنی ہے؟

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر2015ء)اس لڑکی کی تصویریں اور عمر کے بارے میں جان کر ہمیں بھی خاصی حیرت ہوئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ لڑکی، لڑکی نہیں بلکہ سچ مچ کی دادی اماں ہے اور اس کی عمر 59 سال ہے۔

(جاری ہے)

یاسمینا روسی کا تعلق بنیادی طور پر فرانس سے ہے مگر یہ مالیباؤ، کیلیفورنیا میں رہتی ہے۔ یاسمینا اب بھی دنیا کی بڑی کمپنیوں کے لیے ماڈلنگ کرتی ہے۔وہ کہتی ہے کہ آرگینک فوڈز اور بہترین مساج اس کی جوانی کو برقرار رکھتے ہیں۔یاسمینا نے انسٹا گرام پر خود کو انٹرنیشنل فیشن ماڈل کے طور پر متعارف کرایا ہوا ہے۔ وہ ہر روز اپنی سیلفیاں انسٹا گرام پر شیئر کرتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu