610 کلو وزنی سعودی نوجوان نے دو سال میں‌ 490 کلو وزن گھٹا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 13:29

610 کلو وزنی سعودی نوجوان نے دو سال میں‌ 490 کلو وزن گھٹا لیا

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015 ء): 2013 ء میں دنیا کے وزنی ترین نوجوان کا اعزاز حاصل کرنے والے 17 سالہ سعودی نوجوان نے اپنے وزن میں قریباً 490 کلو کی کمی کر لی ہے جس کے بعد اس کا وزن 120 کلو رہ گیا ہے. تفصیلات کے مطابق خالد الشیری کو 2013 ء میں خوفناک حد تک وزن بڑھ جانے کے باعث کرین کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج شروع کر دیا گیا .

(جاری ہے)

خالد کا وزن اس وقت 610 کلو گرام تھا. تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد خالد کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 490 کلو گرام وزن کم کرنے کے بعد خالد کی حالت اب قدرے بہتر ہے جس کے باعث وہ بآسانی نقل و حرکت بھی کر سکتا ہے خالد کی میڈیکل ٹیم کے سر براہ ڈاکٹر احمد حکمی نے مزید بتایا کہ خالد کو جلد ہی اسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا. مرحوم شاہ عبد اللہ کے احکامات پر خالد کی گھر سے اسپتال منتقلی کے لیے امریکہ سے خصوصی کرین اور اسپتال کے لیے خصوصی بیڈ منگوایا گیا تھا.

Browse Latest Weird News in Urdu