آئی فون 6 ایس خریدنے کے لیے گردہ فروخت کرنے کی کوشش

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 17 ستمبر 2015 21:44

آئی فون 6 ایس خریدنے کے لیے گردہ فروخت کرنے کی کوشش

جیانگسو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر۔2015ء)چین سے روز ہی ایک سے ایک حیرت انگیز خبر آتی رہتی ہے۔ایسا ہی ایک معاملہ آئ فون 6 ایس کے حوالے سے سامنے آیاہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو میں دو دوستوں، وو اور ہوانگ ، نے آئی فون 6 ایس خریدنے کا ارارہ کیا مگر مشکل یہ تھی کہ دونوں کے پاس اتنے پیسے ہی نہیں تھے۔پیسے جمع ہونے کی کوئی صورت نظر نہیں آئی تو دونوں نے اپنا ایک ایک گردہ فروخت کر دینے کا منصوبہ بنایا۔

وو کے مطابق یہ خیال اس کے دوست ہوانگ کا تھا، جو دونوں کو اچھا لگا۔ وو اور ہوانگ دونوں کو ہی کسی ایسے خریدار کی ضرورت تھی جو ان کے گردوں کے بدلے اچھی قیمت دے سکے۔ انٹرنیٹ پر تلاش کے بعد انہیں ایک ایجنٹ ملا مگر بعد میں وہ ایجنٹ جعلی ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

اس ایجنٹ نے دونوں کو ایک ہسپتال میں بلایا تاکہ ان کا طبی معائنہ کیا جا سکے۔مقررہ وقت پر وو اور ہوانگ تو ہسپتال پہنچ گئے مگر وہ ایجنٹ نہیں آیا۔

یہ دیکھ کر وو نے گردے فروخت کرنےکا ارادہ ترک کر دیا مگر ہوانگ نہیں مانا، وہ ابھی بھی بضد تھا کہ گردے فروخت کر کے آئی فون 6 ایس خریدے۔ کافی دیر سمجھانے کے بعد ہوانگ نہ مانا تو وو نے پولیس کو بلا لیا مگر پولیس کے آنے سے پہلےہوانگ فرار ہو گیا اور ابھی تک فرار ہے۔ واضح رہے۔ امریکا کے بعد چین ہی ایپل کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu