11 سال میں 75,500کلومیٹر کا پیدل سفر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 17 ستمبر 2015 21:44

11 سال میں 75,500کلومیٹر کا پیدل سفر

مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر۔2015ء)سیروسیاحت بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے مگر جین بیلیویو نے اسے انوکھےانداز میں پورا کیا۔جین اب تک 75,500کلو میٹر(46, 900 میل) کا سفر کر چکا ہے۔ جین نے یہ سارا سفر پیدل طے کیا ہے۔ایسا نہیں کہ جین گھر سے فالتو تھا۔ جین کی بیوی بھی تھی ،بچے اور پوتے بھی ہیں، مگر کے باوجوداس نے ان سب سے دور 11 سال طویل سفر میں گذار دئیے۔

اس سفر کے دوران وہ جنوبی افریقا کی جیل میں سویا، گوانتانا موبے کے ایک گینگ ممبر کا دوست بنا اور آسٹریلیا میں شدید تنہائی کے احساس کے ساتھ سفر کیا۔ مونٹریال، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جین نے 11 برس قبل مونٹریال سے ہی اپنے سفر کاآغاز کیا۔جین اب تک 64 ممالک میں پیدل گھوم چکا ہے۔11 سال میں 75,554کلو میٹر پیدل چلا ہے۔

(جاری ہے)

11 سالوں میں پیدل چلتے ہوئے جوتوں کے 54 جوڑے پہنے۔

دوران سفر وہ 1600 خاندانوں کے ساتھ ٹھہرا۔ جین 6 براعظموں کاسفر کر چکاہے۔ مونٹریال سے چلتے ہوئے اس کے راستے میں برازیل، جنوبی افریقا، مصر، مراکش، یورپ (پرتگال، سپین، فرانس، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، انگلینڈ، جرمنی)، ترکی، ایران، انڈیا، چین، جاپان، تائیوان، بورنیو، جاوا اور آسٹریلیا بھی آئے ۔اس سفر میں اس نے 6 صحرا بھی پار کیے۔اس سفر کی تیاری میں اسے 9 ماہ لگے تھے۔

اس سفر پر چلتے ہوئے اس کے پاس ایک ٹرالی تھی، جس میں کمپنگ کا سامان تھا اور 4000 ڈالر تھے، جو اسے اس کی بیوی نے دئیے تھے۔ سفر کے دوران جین دنیا میں بچوں کے لیے عدم تشدد کو پروموٹ کرتا رہا۔اس سفر کے دوران جین کی ڈربن میں نیلسن منڈیلا سے بھی ملاقات ہوئی۔جین جب سفر پر گیا تو اپنے پیچھے 18 سال کی بیٹی ایلیسا جین اور 20 سالہ تھامس ایرک کو چھوڑ گیا تھا۔

اس کے پیچھے ہی اس کا پوتا پیدا ہوا، جس سے اس کی ملاقات جرمنی میں ہوئی۔11 سالوں کے سفر کے دوران جین کی اپنی بیوی سے 11 بار ملاقات ہوئی، یہ ملاقات بھی دوران سیاحت مختلف ممالک میں ہوئی۔ جین کی بیوی اس کی ویب سائٹ چلاتی رہی، جہاں وہ اپنی سفری روداد اور تصاویر ڈالتارہا۔ تاہم بعد میں جین کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوگئی ۔ جین نے فرانسیسی زبان میں اپنا سفر نامہ بھی شائع کیاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu