اس جوڑے نے جانوروں کو خاندان کا درجہ دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 ستمبر 2015 22:05

اس جوڑے نے جانوروں کو خاندان کا درجہ دے دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2015ء)آپ بہت سے لوگوں کو جانتے ہونگے جو اپنے پالتوجانوروں سے بے حد پیار کرتے ہونگے۔مگر ایک جوڑا جانوروں کو پالتو سے بڑھ کااپنا خاندان بنانے میں حد سے بڑھ گیا۔ اس جوڑے نے ایک بہت ہی بڑے سائز کا بیڈ بنوایا ہے۔ اس بیڈ پر ان کے ساتھ ان کے 7 پالتو جانور بھی سوتے ہیں۔یہ بیڈ اتنا چوڑا ہے کہ اس نے بیڈ روم کی ایک طرف کی دیوار گھیر لی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جوڑا اپنی 5 بلیوں اور 2 کتوں کو اپنے پاس ہی سلاتا ہے۔ جانوروں سے پیار کرنے والے ریڈٹ کے صارف روب ڈاگ برڈ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے پاس 5 بلیاں اور 2 کتے ہیں۔وہ ہمارے ساتھ ہی سوتے ہیں۔ اس کے لیے ہم نے 11 فٹ کا کنگ پلس فل میگا بیڈ بنوایا ہے۔پوسٹ کے ساتھ جانوروں اور بیڈ کی کچھ تصویریں بھی تھی۔ اس بیڈ کے حوالے سے ایک دوسرے صارف نے کمنٹ کیا کہ میرا قد 6 فٹ 5 انچ ہے اور یہ میرا ڈریم بیڈ ہے۔ایک خاتون نے کمنٹ کیا کہ میں 5 بچوں کی ماں ہوں اور یہ میرا ڈریم بیڈ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu