ویڈیو کو دیکھ کر ہزاروں لڑکیوں نے سیلفی بنانے سے توبہ کر لی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 19 ستمبر 2015 19:51

ویڈیو کو دیکھ کر  ہزاروں لڑکیوں نے سیلفی بنانے سے توبہ کر لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر۔2015ء)انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو کی طوالت پورے دو منٹ بھی نہیں مگر اس خوفناک ویڈیو کو دیکھ کر ہزاروں لڑکیوں نے سیلفی نہ بنانے کا عہد کیا ہے، بہت سی لڑکیاں یقیناً کچھ ہفتوں تک اپنے عہد پر قائم رہ کر اندھیرے میں سو بھی نہ سکیں۔ سیلفی فرام ہیل(Selfie From Hell) کے عنوان سے بنی ویڈیو کو ایک مصنف او رایک طالب علم نے بنایا ہے۔

ویڈیو میں سیلفی کی دلدادہ ایک عورت کو دکھایا گیا ہے جو آدھی رات کو مدہم روشنی میں سیلفی لے رہی ہوتی ہے اور اس کی سیلفی میں بھوت نما چیز نظر آنے لگتی ہے۔ اس ویڈیو کو ملیحا ایڈم نے اور مصنف، ڈائریکٹر آرڈل کیلان نے بنایا ہے۔ملیحا نے اس کلپ کو اپنے گریجویشن کے تھیسس، وائرل ویڈیوز کے اثرات، کے لیے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ایک لفظ بھی نہیں بولا گیا۔

دنیا کا ہر شخص اسے سمجھ سکتا ہے۔ ویڈیو کے شروع میں دکھایا جاتا ہے کہ ملیحا مختلف طرح سے منہ بنا بنا کر اپنے اپارٹمنٹ کی مدھم روشنی میں سیلفی بنا رہی ہے۔جیسے ہی وہ موبائل میں البم دیکھتی ہے اسے اپنے پس منظر میں بھوت نما خوفناک چیز نظر آتی ہے۔وہ سارے اپارٹمنٹ میں کیمرہ گھما کر فلیش کی روشنی میں چیک کرتی ہے مگر وہاں کچھ نہیں ہوتا۔اس کے بعد وہ جیسے ہی اپنی سیلفی لیتی ہے، اس کے عقب میں پھر کوئی نظر آتا ہے، وہ نیچے جا گرتی ہے اور موبائل بھی گر جاتا ہے۔

جب وہ دیکھتی ہے تو کچھ نہیں ہوتا۔ اس کے بعد وہ پھر ایک سیلفی لیتی ہے مگر اسی دوران کوئی آکر اس کی گردن میں اپنے دانت پیوست کر دیتا ہے۔ اس ویڈیو کو دو دنوں میں ہی 28 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔بہت سے لوگوں نے ویڈیو کو دیکھ کر کمنٹ کیا ہے کہ وہ اب آدھی رات کو اکیلے میں سیلفی نہیں لیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu