میں نے آپ کے بیٹوں کا معائنہ وائی فائی کے ذریعے کر لیا ہے،ڈاکٹر کے جواب نے والد کو پریشان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 ستمبر 2015 15:23

میں نے آپ کے بیٹوں کا معائنہ وائی فائی کے ذریعے کر لیا ہے،ڈاکٹر کے جواب نے والد کو پریشان کر دیا۔

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 ستمبر 2015 ء): سعودی ہیلتھ اتھارٹی ایک شہری کی جانب سے دائر شکایت کی تحقیقات کر رہی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ میں بخار میں مبتلا 5 اور 7 سالہ اپنے دونوں بیٹوں کو لے کر ایک کلینک پر گیا جہاں میں نے ڈاکٹر کو اپنے بچوں کی حالت سے آگاہ کیا ، ڈاکٹر نے میرے بچوں کا معائنہ کیے بغیر ہی دوائی لکھ دی اور میرے پوچھنے پر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے وائی فائی کے ذریعے ہی آپ کے بچوں کا معائنہ کر لیا ہے.

مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو دوسرے میڈیکل سینٹر سے معائنہ کروانے اور مختلف دوائی دلوا نے کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ایک خط لکھا جس میں ساری صورتحال بیان کی گئی. ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں.

Browse Latest Weird News in Urdu