6 سالہ بچی کی اپنے مطلقہ والدین سے درخواست۔ ماں روپڑی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 21 ستمبر 2015 22:07

6 سالہ بچی کی اپنے مطلقہ والدین سے  درخواست۔ ماں روپڑی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر۔2015ء)ایک چھوٹی کی بچی کی دانائی بھری باتوں کی ایک ویڈیو فیس بک پر وائرل ہوگئی۔ 6 سالہ بچی نے اپنے مطلقہ والدین کو کہا ہے کہ وہ دوست بن جائیں۔ سرے، کینیڈا سے تعلق رکھنے والی چیرش شیری نے اپنی 6 سالہ بیٹی ٹائینا کی ایک 3 منٹ کی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کی ہے۔اس ویڈیو کو 60 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ پونے چار لاکھ کے قریب افرادشیئر کرچکے ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر لگتاہے کہ ٹائینا کے والدین کے بیچ طلاق ہو چکی ہے۔ٹائینا اپنی ماں کو گھر کے اندر لے جاتی ہے ، خود سیڑھیوں پر بیٹھ کر اسے سامنے بیٹھاتی ہے اور اچھا خاصاجذباتی لیکچر دے ڈالتی ہے۔ ٹائینا کہتی ہے کہ مام کیا تم اس سے دوستی کرنے کو تیار ہو۔ اس کی ماں جواب میں کہتی ہے ہاں۔

(جاری ہے)

ٹائینا کہتی کہ کوشش کرنا کہ اتنا اونچا نہ ہوجانا(ہاتھ سے اونچا ہونے کا اشارہ کرتی ہے) بلکہ میں چاہتی ہو کہ سب نیچے ہو کر دوستی کریں، اپنی بھرپور کوشش کرنا۔

ٹائینا یہ بھی کہتی ہے کہ میں آپ کو اور ڈیڈ کو بدلنا نہیں چاہتی بلکہ چاہتی کہ اپنے مسائل حل کر کے دوستی کر لیں۔ٹائینا یہ بھی کہتی ہے کہ میں خودغرض بننے کی کوشش نہیں کر رہی، میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ ہر کوئی دوست بن جائے۔ٹائینا اپنی مثال دے کر کہتی ہے ، جب میں اچھی بن سکتی ہوں تو ہر کوئی اچھا بن سکتا ہے۔وہ کہتی ہے کہ میں چاہتی میری مام ، ڈیڈ اور ہر کوئی دوست بن جائے ، میں چاہتی ہوں ہر کوئی مسکرائے۔

شیری کہتی ہے کہ ٹائینا کی باتوں نے مجھے جگا دیا، میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور میں خود کو مجرم محسوس کرنے لگی۔میں اس کی بات سن کر حیران رہ گئی۔وہ مجھے سکھا رہی ہے اور جگا رہی ہے۔ شیری نے پوسٹ پر 11 ہزار سے زیادہ کمنٹ کرنے والوں کوکہا کہ میں دوملازمتیں کرنے اور سنگل ماں ہونے کی وجہ سے سب کوفرداً فرداً جواب نہیں دےسکتی تاہم سب کی شکرگذار ہوں کہ انہوں نے میری بیٹی کے لیے اچھے اچھے پیغامات دئیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu