گھٹنے تک پیٹ۔ موٹا اپنے پیٹ کے نیچے پستول چھپا لیتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 21 ستمبر 2015 22:07

گھٹنے تک پیٹ۔ موٹا اپنے پیٹ کے نیچے پستول چھپا لیتا ہے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر۔2015ء)موٹاپا بعض لوگوں کے لیے اذیت کا باعث ہوتا ہے، مگر یہ موٹا تو لگتا ہے اپنے موٹاپے سے لطف لیتا ہے۔ یہ کوئی عام موٹا نہیں۔ اس کا پیٹ اس کے گھٹنے تک لٹکتا رہتا ہے۔ اپنے دلچسپ موٹاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ شخص اپنے پیٹ کے نیچے پستول چھپا لیتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ شخص قمیض کی طرح اپنا پیٹ اوپر اٹھاتا ہے اور پستول اس کے نیچے رکھ کراور پیٹ چھوڑ کرہاتھ کھڑے کر لیتا ہے۔ کھڑے ہوتے ہوئے یا چلتے پھرتے پستول نیچے نہیں گرتی بلکہ پیٹ کے نیچے ہی اڑی رہتی ہے۔ اس موٹے کا نام تو نہیں معلوم مگر یہ ٹی وی شو میں بار بار آ کر پیٹ کے نیچے پستول چھپانے کا فن دکھاتا رہتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu