ہے کسی میں اتنا دم جو اس کتے کو قتل کر سکے؟ ہتھیار بھی فراہم کیا جائے گا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 21 ستمبر 2015 22:07

ہے کسی میں اتنا دم جو اس کتے کو قتل کر سکے؟ ہتھیار بھی فراہم کیا جائے گا

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر۔2015ء)ایک عورت نے فیس بک پر پوسٹ کی ہے جس میں اُس نے اپنے تمام دوستوں کو اس کے کتے کو قتل کرنے کی دعوت دی ہے۔ کتے کی مالکن نے کہا ہے کہ کوئی دوسرا آکر اس کے کتے کو قتل کر دے کیونکہ یہاں کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے۔عورت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے کوئی ایسا چاہیے جو یہاں آکر اس کتے کو قتل کردے، کیونکہ کسی میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں۔

ہم گن بھی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی دوسرے صارفین نے کافی پریشان ہو کر اس پوسٹ پر کمنٹ کیے۔جانوروں کے مرکز نکولس پیٹ ہیون، ٹیلر، ٹیکساس نے بھی ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ انہیں جلدہی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اس کتے کو رکھ سکے، کیونکہ اس کی مالکن نے اسے قتل دھمکی دی ہے۔ بعد میں اینیمل کنٹرول آفیسرز اور نکولس پیٹ ہیون نے مل کر اس کتے کو اس کی مالکن سے حاصل کر لیا۔ 3 سالہ سینٹ برنارڈ / انگلش بل ڈاگ کا نام سینامون ہے۔ کتے کی سابقہ مالکن کے خلاف اس وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی کیونکہ اس نے کتے کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے سے پہلے اسے حکام کے حوالےکردیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu