چوری کے بعد چور سامان تو لے گیا مگر اپنی اہم چیزیں بھول گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 21 ستمبر 2015 22:33

چوری کے بعد چور سامان تو لے گیا مگر اپنی اہم چیزیں بھول گیا

ایڈاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر۔2015ء)ٹوئن فالز، ایڈاہو ۔پولیس کے مطابق انہوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو چوری کے بعد واپس جائے واردات پر آگیا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ چور گھر میں اپنی گاڑی کی چابیاں اور موبائل فون بھول گیا تھا۔ ٹائمز نیوز کے مطابق ایک عورت جب اپنے گھر واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کے گھر کی مکمل تلاشی لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بیڈ کے پاس کار کی چابیاں اور ایک موبائل فون پڑا ہے جبکہ گھر کے پیچھے ایک گاڑی بھی پارک ہے۔ عورت نے فوراً ہی پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس جب جائے حادثہ پر پہنچی تو 22 سالہ کیلب شے گھر کے پیچھے گھڑی گاڑی کے قریب ہی تھا۔ پولیس نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ اپنے دوست کی کارادھار مانگ کر لایا ہے اور اس کی چابیاں گاڑی کے اندر رہ گئیں ہیں۔پولیس نے گھر میں رہ جانے والی چابیاں منگوائی تو گاڑی بھی کھل گئی اور سٹارٹ بھی ہوگئی۔ عدالتی کاغذات کے مطابق دوران تفتیش کیلب نے اسی دن دو مزید چوریوں کا اعتراف بھی کیا۔کیلب کی اگلی پیشی 25 ستمبر کو ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu