چائنہ کی ’خوبصورت ترین‘ دلہن نے سب کا دل جیت لیا، سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت حاصل۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 ستمبر 2015 15:57

چائنہ کی ’خوبصورت ترین‘ دلہن نے سب کا دل جیت لیا، سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت حاصل۔۔

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 ستمبر 2015 ء) : چائنہ کی ”خوبصورت ترین“ دلہن نے سب کا دل جیت لیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مشہور ہو کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب داد وصول کی. اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کے دوران چینی دلہن نے دیکھا کہ سامنے سمندر میں کوئی شخص ڈوب رہا ہے جس کے بعد ”خوبصورت ترین“ دلہن نے اپنے فوٹو شوٹ کو ادھورا چھوڑ کر ڈوبتے ہوئے شخص کی مدد کرنا اپنا فریضہ سمجھا .

(جاری ہے)

تاہم دلہن نے قریباً 20 منٹ تک پانی میں ڈوبنے والے شخص کو زندہ کرنے اور اس کے جسم سے پانی نکالنے کی کوشش کی لیکن چینی شخص اہنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا. بعد ازاں حاضرین کی جانب سے اس کام پر دلہن کو خوب سراہا گیا جبکہ وہاں موجود لوگوں نے اُسے ”خوبصورت ترین{ دلہن کا خطاب بھی دے ڈالا. مذکورہ دلہن چائنہ کے ایک اسپتال میں بطور نرس بھی اپنا فرض انجام دیتی ہے جبکہ سمندر میں تیرتے ہوئے شخص کو تیراکی کے دوران ہی دل کا دورہ پڑے اور ساحل تک لاتے لاتے وہ اپنی جان کھو چکا تھا. اس کہانی کے سوشل میڈیا پر آتے ہی تمام صارفین نے دلہن کی کوشش اور اس کے دل میں انسانیت کے احساس کو سراہا کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ اس دلہن کا شوہر بہت خوش قسمت ہے جسے ایسی بیوی ملی.

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu