جمہوریہ چیک‘ صدارتی محل پر قومی پرچم کی بجائے زیرجامہ لہرا دیا گیا

منگل 22 ستمبر 2015 18:57

جمہوریہ چیک‘ صدارتی محل پر قومی پرچم کی بجائے زیرجامہ لہرا دیا گیا

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) جمہوریہ چیک کے داراحکومت پراگ میں فنکاروں کے ایک گروپ نے صدر مائلس زیمن کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے صدارتی محل پر لگے پرچم کو ہٹا کر زیر جامہ لہرا دیا- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمنی صاف کرنے والوں کے حلیے میں تین افراد سرکاری عمارت کی چھت پر چڑھ گئے تھے جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

زٹوہون نامی اس گروپ نے کہا ہے کہ یہ نیا پرچم اس شخص کے لیے تھا جو کسی چیز پر بھی شرمندہ نہیں تاہم صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ملکی وقار کی بے حرمتی ہے۔ واضح رہے کہ سرخ رنگ کا زیر جامہ صدر زیمن کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات پر نمایاں تنقید ہے۔ ماضی میں زیمن پر یوکرین کے تنازعے کے دوران روس کی حمایت کرنے پر انڈے بھی پھینکے گئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu