آئی فون 6 ایس حاصل کرنے کے لیے عورت نے لیا روبوٹ سے حیرت انگیز کام

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 28 ستمبر 2015 18:53

آئی فون 6 ایس حاصل کرنے کے لیے عورت نے لیا روبوٹ سے حیرت انگیز کام

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28ستمبر۔2015ء)زیادہ تر آئی فون اور ہیری پورٹر کے شائقین اتنے جنونی ہوتے ہیں کہ سب سے پہلے فون یا کتاب حاصل کرنے کے لیے رات کو ہی شوروم کے سامنے ڈیرے ڈال لیتے ہیں۔ سڈنی ، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی لوسی کیلی میں بھی آئی فون کے لیے ایسا ہی جنون ہے۔ لوسی نے رات کو شوروم کے سامنے ڈیرا ڈالنے سے بہتر سمجھا کہ ایک روبوٹ کو اپنی جگہ لائن میں کھڑا ہونے کےلیےبھیج دے۔

لوسی نے ایک میڈیا ایجنسی سے ایک روبوٹ حاصل کیا اور اسے آئی فون 6 ایس حاصل کرنے بھیج دیا۔لوسی نے بتایا کہ ہم نے اسے یہ ظاہر کرنے کے لیے بھیجا ہے کہ ہم نئی ٹیکنالوجی کو ہرطرح سے استعمال کر سکتےہیں۔ روبوٹ(جسے لوسی کے نام سے ہی پکارا جاتا ہے) صبح کے پانچ بجے ایپل سٹور کے سامنے لگی لائن میں چوتھے نمبر پر کھڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس روبوٹ کے ساتھ ایک آئی پیڈ منسلک تھا جو ایک سٹینڈ پر نصب تھا۔

لائن میں کھڑے دوسرے افراد نے روبوٹ کے لائن میں کھڑے ہونے پر غصے کی بجائے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ لوگ اس کے ساتھ کھڑے ہو کر سیلفی بنواتے رہے۔ لوسی نے یہ بھی بتایا کہ وہ مسلسل اس روبوٹ کے ساتھ رابطے میں رہی ، آئی پیڈ پر لگے کیمرے اور ایپلی کیشن سے دوسرے لوگوں سے بات چیت کرتی رہی۔یہ روبوٹ سپیکر اور مائیک کی مدد سے دوسروں سےگفتگو کرتا ہے(اصل میں لوسی گفتگو کرتی رہی)۔ یہ روبوٹ ایک خصوصی ٹینٹ میں ایک رات تک انتظار کر سکتا ہے۔ اس ٹینٹ میں اس کے لیے خصوصی چارجر ہوتاہے ، جو اسے ”زندہ“ رکھتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu