بچہ ہے یا قدرت کا کرشمہ؟ ڈاکٹر اس کے زندہ ہونے پر حیران ہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 29 ستمبر 2015 13:49

بچہ ہے یا قدرت کا کرشمہ؟ ڈاکٹر اس کے زندہ ہونے پر حیران ہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر2015ء)جیکسن دیکھنے میں تو خوبصورت ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ قدرت کا کرشمہ بھی ہے۔ بریٹینی اور برانڈن کے ہاں پیدا ہونے والا جیکسن Microhydranencephaly کا مریض ہے۔ اس بیماری میں دماغ کی بناؤٹ عجیب طرح سے ہوتی ہے۔ سر عام انسان کے سر سے کافی چھوٹا ہوتا ہے اور سر کی ہڈی بھی عجیب سے ڈھلان کی شکل میں آ جاتی ہے۔ اس بیماری کے باوجود بھی جیکسن ایک خوبصورت اور پیارا سا بچہ ہے۔

پچھلے اگست میں پیدا ہونے والے جیکسن کے بارے میں ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ وہ پہلی سالگرہ بھی مشکل سے ہی منا سکے گا۔تاہم اپنے ماں باپ کی محنت اور کوششوں سے جوہ اب تک ٹھیک ہے۔ جیکسن کا خیال رکھنے کے لیے اس کی ماں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی تاہم بڑے بڑے میڈیکل کے بل ادا کرنے کےلیے انہیں کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر چندے کی اپیل کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

تاہم بہت سے لوگوں نے ان کے کراؤڈفنڈنگ کی ایپل کے فیصلے پر تنقید کررہے ہیںَ ۔

برانڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپیل صرف ا س لیے تھی تاکہ جیکسن کی ماں سکون سے ملازمت چھوڑ کر اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کر سکے۔ بہت سے لوگوں نے برینڈن اور اس کی بیوی پر اس حوالے سے بھی تنقید کہ جیکسن کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اسقاط کرا لینا چاہیے تھا، کیونکہ اب جیکسن کی زندگی تکلیف میں گذرے گی۔ انہوں نے برینڈن اور اس کی بیوی کو خودغرض بھی کہا۔

اس کے جواب میں برینڈن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اپنے بچے کے حوالے سے اُن کا فیصلہ ذاتی انتخاب تھا۔برینڈن اور اس کی بیوی بریٹنی کو ڈاکٹروں نے پہلے ہی جیکسن کی حالت کے بارے میں بتا دیا تھا، ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا تھا کہ ہو سکتا ہے جیکسن دوران حمل ہی زندہ نہ رہے مگر برینڈن اور اس کی بیوی جو پکے عیسائی ہیں، نے ڈاکٹر کے اسقاط کے مشورے کو رد کر دیا۔اس کے باوجود بہت سے لوگ برینڈن اور اس کی بیوی پر تنقید کررہے ہیں کہ جب انہیں معلوم تھا کہ ان کا بیٹا ، چل نہیں سکے گا، سن نہیں سکے گا، بول نہیں سکے گا اور یہ بھی نہیں بتا سکے گا کہ اسے بھوک لگ رہی ہے، وہ اسے دنیا میں کیوں لے آئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu