70 سالہ بابے نے 25 سالہ بیوی اور 2 سالہ بیٹے کو باندھنا شروع کر دیا۔انوکھی منطق

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 29 ستمبر 2015 21:40

70 سالہ بابے نے 25 سالہ بیوی اور 2 سالہ بیٹے کو باندھنا شروع کر دیا۔انوکھی منطق

ہینان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر۔2015ء)چینی شوشل میڈیا پر ایک 70 سالہ شخص کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہ اپنی 25 سالہ بیوی اور 2 سالہ بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر رکھتا ہے۔ بوڑھے کا نام وانگ مینگئی ہے اور اس کا تعلق ہینان، وسطی چین سے ہے۔ وانگ کو 4 سال پہلے ایک لڑکی ملی، جس کا دماغی تواازن درست نہیں تھا۔ وہ کسی کو اپنا نام تک نہیں بتا سکتی تھی۔

چار سال میں بوڑھے وانگ کا اس پاگل عورت سے ایک بیٹا بھی ہوگیا۔ اس بوڑھے اور عورت کے بارے میں سب سے پہلے اطلاع 8 ستمبر کو سامنے آئی، جب ایک فوٹو جرنلسٹ نے ان کے گاؤں کا دورہ کیا اور اس نے وہاں پر ایک کھمبے کے ساتھ دو سالہ لڑکے کو بندھے دیکھا۔ فوٹو جرنلسٹ کے پوچھنے پر بوڑھے نے بتایا کہ وہ نہیں چاہتا کہ اس کا بیٹا گم ہو جائے، اس لیے اسے باندھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وانگ نے بتایا کہ جب بھی وہ گھر سے باہر جاتا ہے، اپنی بیوی اور بیٹے کو باندھ کر جاتا ہے۔کبھی کبھار گھر پر ہوتے ہوئے بھی وہ انہیں باندھ کررکھتا ہے۔وانگ کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیوی کو اس لیے باندھ کر رکھتا ہوں،کیونکہ میں اسے کسی بھی وقت دیکھ سکوں۔ اُس نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی گھر سے بھاگ جائے اور پھر گم ہو جائے۔ وانگ کا کہنا تھا کہ اس نے چار سال پہلے اس عورت کو ، جسے وہ اب اپنی بیوی کہتا ہے، گھر کے قریب سٹرک پر دیکھا تھا۔

وانگ کا کہنا ہے کہ اس کی ذہنی حالت بہت خراب تھی، اس سے صحیح طرح بات بھی نہیں ہو رہی تھی۔ وانگ کو اس کی عمر بھی نہیں پتہ مگر اس کا اندازہ ہے کہ یہ 25 سال کی ہوگی۔نام اور پتہ پوچھنے پر بھی وہ کچھ نہ بتا سکی۔اس پر وانگ نے فیصلہ کیا کہ وہ اسے اپنے گھر میں باندھ کر رکھے گا تاکہ وہ اسے چھوڑ کر نہ چلی جائے۔وانگ نے یہ بھی بتایا کہ وہ پہلے اسے مقامی حکام کے پاس بھی لے کر گیا تھا مگر مسئلے کا کوئی حل نہ نکلنے کی وجہ سے اسے اپنے گھر لے آیا۔

دو سال بعد وانگ کا اس سے ایک بیٹا پیدا ہوگیا۔وانگ کا خیال ہے کہ کوئی اس کے بیٹے کو گود لے گا،کیونکہ اس کی ماں تو اس کے وجود سے واقف ہی نہیں۔ وانگ کچے گھر میں غربت کی زندگی بسر کر رہاہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا حکام وانگ پر پاگل عورت سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کریں گے یا نہیں؟

Browse Latest Weird News in Urdu