لندن کی مہنگائی۔ طالب علم جہاز پر لندن سے پولینڈ آنے جانے پر مجبور

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 29 ستمبر 2015 21:40

لندن کی مہنگائی۔ طالب علم جہاز پر  لندن سے پولینڈ آنے جانے پر مجبور

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29ستمبر۔2015ء)رہائش کے لیے لندن کافی مہنگا شہرہے۔ہمپشائر کے طالب علم جوناتھن ڈاوی نے لندن کی مہنگائی کا توڑ یوں نکالا کہ وہ پڑھنے کے بعد پولینڈ چلا جاتا ہے اور پھر پڑھنے کے لیے واپس آ جاتا ہے۔ 23 سالہ جوناتھن کے لیے لیکچر لینے کے لیے پولینڈ سے جہاز پر آنا اور واپس جانا لندن میں رہنے سے بہتر ہے۔ جوناتھن یونیورسٹی آف لندن میں پڑھتا ہے اور لندن کی بجائے گدانسک، پولینڈ میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

پولینڈ میں اس کے ہوسٹل کا ایک ہفتے کا کرایہ 35 پاؤنڈ ہے جبکہ لندن میں رہائش کے لیے 220 پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔ پولینڈ سے لندن جہاز پر آنے جانے، بس کاکرایہ اورپولینڈ کے ہوسٹل کا کرایہ 2100 پاؤنڈ سالانہ بنتا ہے۔ اس نے بتایا کہ 1000 میل دور رہنا شہر کے آخری کونے میں رہنے سے بھی بہتر ہے۔جوناتھن ہر بدھ کو جہاز سے لیوٹن آتا ہے اور جمعے کو واپس پولینڈ چلا جاتا ہے۔لندن میں دوراتیں وہ لندن کے دوستوں، سستے ہوسٹلز اور صوفوں وغیرہ پر گذار لیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu