برطانیہ کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 30 ستمبر 2015 22:05

برطانیہ کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر۔2015ء)چون ٹان کا قد 4 فٹ اور 10 انچ ہے۔ چون ٹان برطانیہ کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر سمجھا جاتا ہے۔21 سالہ چون ٹان کا قد ایک موروثی بیماری کے باعث بڑھ نہیں سکا۔ اسی وجہ سے لوگ اس کا عرصے تک مذاق اڑاتے تھے۔ چون ٹان نے تہیہ کیا کہ اگرچہ وہ اپنا قد نہیں بڑھا سکتا مگر اپنے جسم کو باڈی بلڈنگ کے ذریعے ضرور تبدیل کرے گا۔

(جاری ہے)

نورتھمبریا یونیورسٹی کے طالب علم چون ٹان نے باڈی بلڈنگ صرف اس لیے شروع کی کہ اس میں اعتماد آئے گا۔چون ٹان ہفتے میں5 دن باڈی بلڈنگ کرنے لگا، اس نے اپنی خوراک میں بھی تبدیلی کر دی۔چون ٹان کا کہنا ہے کہ باڈی بلڈنگ کا اثر اس کے جسم پر ہی نہیں بلکہ ذہن پر بھی ہوا۔چون ٹان کا کہنا ہے کہ اب کوئی اس کا قد کے حوالے سے مذاق نہیں اڑاتا بلکہ باڈی بلڈنگ کے حوالے سے اسے سراہتے ہیں۔ چون ٹان کو باڈی بلڈنگ کا معاشی طور پر بھی فائدہ ہوتا ہے۔ وہ فٹس کے حوالوں سے مختلف مقابلوں بھی شریک ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu