کیا آپ جانتے ہیں مریخ پر پانی کے علاوہ کیا کچھ نظر آچکا ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 30 ستمبر 2015 22:05

کیا آپ جانتے ہیں مریخ پر پانی کے علاوہ کیا کچھ نظر آچکا ہے؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر۔2015ء)آپ نے ناسا کا مریخ پر بہتے پانی کی موجودگی کے حوالے سے اعلان تو سن لیا ہوگا۔ مریخ پر پانی کی موجودگی وہاں پر زندگی ہونے کی بھی امید ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ مریخ پر بہتے ہوئے پانی کے علاوہ کیا کچھ نظر آچکا ہے؟ مریخ کی تصاویر کی چھان بین کرتے ہوئے ماہرین کو عظیم آتش فشاں مل چکاہے۔ ناسا کی کیوروسٹی روور نے مریخ سے ایک ایسی تصویر بھیجی ،جس میں ایک جگہ بالکل اہرام جیسا جسم نظر آ رہا ہے ، اس تصویر کے سامنے آتے ہیں خلائی مخلوق کے وجود کے قائل حضرات اسے عظیم تہذیب کی علامت گرداننے لگے۔

خلائی سازشی نظریات کے حامی افراد مریخ پر ایک ڈھانچے کے نشان کی تصویر بھی خلائی مخلوق کی موجودگی ثابت کرنے کے لیے پیش کرنے لگے۔

(جاری ہے)

کیوروسٹی روور کی بھیجی ہوئی ایک تصویر میں خلائی مخلوق کے شائقین کو ایک خاتون بھی نظر آ چکی ہے، جسے ڈارک لیڈی کا نام دیا گیا۔ ہماری زمین پر پرانی تہذیبوں کے بنائے ہوئے پتھروں کے کتبے اور نشانات مل چکے ہیں، پتھروں کے ایسے ہی بہت سے نشانات مریخ پر بھی ایک تصویر میں دکھائی دیتے ہیں۔

خلائی مخلوق کے قائل افراد نے مریخ کی ایک تصویر میں نظرآنے والے جسم کو سٹار وار فلم کے خلائی جہاز کا بھی نام دیا ہے۔ کیوروسٹی کی ایک تصویر ایسی بھی ہے، جیسے ایک بڑا سا چمچ مریخ کی فضا میں تیر رہا ہے اور اس کے نیچے اس کا سایہ بھی ہے۔ ایک خودساختہ خلائی ماہر نے مریخ کی ایک تصویر دکھا کر اس میں خلائی بچھو ثابت کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ واضح رہے ماہرین کی اکثریت ان اجسام کے حوالے سے پیش کی گئی تعبیرات پر یقین نہیں رکھتی۔

Browse Latest Weird News in Urdu