فیس بک پر فراڈ۔ جوڑے کا تنکا تنکا لٹ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 1 اکتوبر 2015 20:12

فیس بک پر فراڈ۔ جوڑے کا  تنکا تنکا لٹ گیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1اکتوبر۔2015ء) فیس بک پر ایک فراڈ کے باعث 22 سالہ بیکی سزینک اور 28 سالہ مارک ہیگنز کا فرنیچر، کپڑے، فوٹوگراف حتیٰ کے منگنی کی انگوٹھی بھی لٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس جوڑے نے فیس بک پر سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی خدمات کے حوالے سے ایک پیج دیکھا۔ انہوں نے اس پیج پر دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کر کے بلسٹن میں واقع اپنے فلیٹ سے 8 میل دور وولورتھامپٹن پر اپنے پب کے اوپر سامان منتقل کرنے کا کہا۔

فون پر کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے سارا سامان بکسوں میں بند کر کے اُن پر لیبل لگا دئیے جائیں، تاکہ وہ جلدی سے اپنا کام نپٹاسکیں۔ بیکی کے مطابق دو افراد اس کے گھر آئے، جو اپنے برتاؤ سے بہت مہذب لگ رہے تھے۔ انہوں نے سارا سامان اپنی وین میں رکھا اور پھر دوبارہ نظر نہیں آئے۔

(جاری ہے)

بیکی نے فیس بک پر اُن کا پیج لی گرین(Lee Green) دیکھا تو اب فیس بک پر وہ پیج بھی نہیں تھا۔

بعدمیں بیکی نے بتایا کہ میں نے اس وقت غور نہیں کیا، دونوں افراد نے سب سے پہلے قیمتی اشیاء وین میں رکھی تھی۔ بیکی کا کہنا ہے کہ میں زندگی میں اتنا نہیں روئی جتنا اس دن روئی تھی۔اس نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں، وہ میری منگنی کی انگوٹھی بھی لے گئے۔ بیکی اور مارک کی ایک سات ماہ کی بچی بھی ہے۔ بیکی نے بتایا کہ اس رات اُن کے پاس اوڑھنے کے لیے کمبل بھی نہیں تھا، تاہم کچھ جاننے والوں نے ہمیں استعمال کی کچھ چیزیں دیں، اب ہمیں سب کچھ شروع سےبنانا پڑے گا۔ دونوں چور تقریباً 10 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سامان لے گئے۔ویسٹ مڈ لینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ اُن چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu