ایک برطانوی شہری کی کہانی جس نے تین برس اپنی کار میں ہی بسر کردیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 اکتوبر 2015 20:45

ایک برطانوی شہری کی کہانی جس نے تین برس اپنی کار میں ہی بسر کردیے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 اکتوبر 2015 ء) ایک برطانوی شہری کی کہانی سامنے آئی ہے جس نے تین برس اپنی کار میں ہی بسر کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی شخص کی ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے جنہوں نے اپنی مرسڈیز کار میں تین برس ایک سڑک کے کنارے ہی بسر کردیے۔ چارلس انگرام نامی اس شخص نے 2012 میں لندن کی ایک مصروف سڑک کے کنارے اپنی مرسڈیز کار کے ساتھ ڈیرہ ڈال لیا تھا۔

(جاری ہے)

انگرام نے وہاں اپنی ضرورت کی ہر شے کو جس میں کیمپ بجلی کا جنریٹر اور دیگر اشیاء کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔ مسلسل تین برس تک وہاں موجود رہنے کے باعث انگرام مقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔ تاہم اب پولیس نے انگرام کو وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انگرام کی سڑک کے کنارے موجودگی سفر کررہے لوگوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے جبکہ انگرام کی اپنی فلاح کیلئے بھی ان کی وہاں موجودگی ٹھیک نہیں ہے۔ اسی لیے انہیں وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاحال یہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ انگرام کیوں تین برس سے سرخ کے کنارے اپنی کار میں زندگی بسر کررہے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu