26 سیکنڈ میں مقدمہ کیسے ہارتے ہیں؟ سب سے زیادہ تیزی سے نپٹنے والا مقدمہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:42

26 سیکنڈ میں مقدمہ کیسے ہارتے ہیں؟ سب سے زیادہ تیزی سے نپٹنے والا مقدمہ

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اکتوبر۔2015ء)جج جوڈی کے لیے یہ آسان ترین مقدمہ تھا۔ مجرم نے 26 سیکنڈ میں اعتراف جرم بھی کر لیا اور جوڈی نے سزا سنا کر مقدمہ کا فیصلہ بھی کر دیا۔ اسے بلاشبہ کم سے کم وقت میں انصاف کی فراہمی کہہ سکتے ہیں، جلد فیصلہ سنانے میں سب سے اہم کردار چور کی حماقت نے ادا کیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کی 27 سیکنڈ کی ویڈیو میں مقدمے کے آغاز پر مدعی جینا پاراڈیزا اپنے چوری شدہ پرس میں موجود اشیاء کی تفصیل پڑھتی ہے،جیسے ہی وہ ائیر پیس کہتی ہے، چور مداخلت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میم پرس میں ائیر پیس نہیں تھا۔ چور کی اس حماقت پر جج جوڈی بھی بلند آواز سے ہنسنے کے بعد اسے احمق کہہ کر پکارتی ہے اور چند سکینڈ میں ہی اپنا فیصلہ سنا دیتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu