اداکاری کرنا ہے تو کھیتوں میں کام کرنا ہوگا ، ورنہ پابندی لگ سکتی ہے

ازبک حکومت نے موسیقاروں، فلمی ستاروں اور ہدایتکاروں کو ہدایت جاری کردی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 20:21

اداکاری کرنا ہے تو کھیتوں میں کام کرنا ہوگا ، ورنہ پابندی لگ سکتی ہے

تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء)ازبکستان کی حکومت نے موسیقاروں، فلمی ستاروں اور ہدایتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کپاس کی فصل کو چننے میں مدد کریں بصورتِ دیگر ان پر پابندی لگ سکتی ہے۔ازبک زبان میں نشر ہونے والے لبرٹی نامی امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوے متعدد فنکاروں نے بتایا ہے کہ انھیں سرکاری فلم ساز کمپنی کی جانب اس سلسلے میں ہدایات موصول ہوئی ہیں اور سٹیج کے اداکاروں کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ فصل چننے کے لیے تاشقند کے علاقے میں واقع کپاس کے کھیتوں کا رخ کریں۔

ایک فلم اداکار کا کہنا تھا کہ ’وہ اس سلسلے میں کافی سختی کر رہے ہیں، ہمیں بسوں میں بیٹھا کر کھیتوں میں لیجایا گیا اور کہا گیا کہ دوپہر کے کھانے سے قبل ہر شخص کم از کم 30 کلو کپاس چنے اور اس میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

‘اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’ انھوں نے ہم پر واضع کر دیا تھا کہ جو بھی مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اسے اداکاری کا کام نہیں ملے گا۔

‘یہ خبر وسطی اشیا کے میڈیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر رپورٹ کی گئی ہے لیکن ملک کے اندر اسے رپورٹ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ازبکستان میں ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد ہیں اور حکومت پر تنقید کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔لبرٹی ریڈیو کے مطابق مقامی اخبارات نے رپورٹ کیا ہے کہ کسان اپنی مدد کے لیے فنکاروں کو دعوت دے رہے ہیں۔ `

Browse Latest Weird News in Urdu