جدید سائنس کا ایک اور معجزہ، آسٹریلیا کے ڈاکٹرز نے حادثے میں تن سے سر جدا ہوجانے والے بچے کے سر کوواپس جوڑدیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:04

جدید سائنس کا ایک اور معجزہ، آسٹریلیا کے ڈاکٹرز نے حادثے میں تن سے سر جدا ہوجانے والے بچے کے سر کوواپس جوڑدیا

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) جدید سائنس کا ایک اور معجزہ سامنے آیاہے جس میں آسٹریلیا کے ڈاکٹرز نے حادثے میں تن سے سر جدا ہوجانے والے بچے کے سر کو سرجری کے ذریعے واپس جوڑ کر اسے نئی زندگی دلادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ماہ کا بچہ جیکسن ٹیلر اپنی بہن اور والدہ کے ساتھ کار میں محو سفر تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی کار سے ان کی کار ٹکرا گئی جس میں جیکس شدید زخمی ہوگیا اور اس کی گردن سر سے جدا ہوگئی جس پر جیکس کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے برسبین کے جدید ترین اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی سرجری شروع کردی۔

(جاری ہے)

6 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس سرجری کے ذریعے نہ صرف بچے کا سر واپس لگا دیا بلکہ اسے نئی زندگی عطا کردی۔آسٹریلیا میں گاڈ فادر آف اسپائنل سرجری کرنے والے ڈاکٹر اور سرجری کے سرجن جیف آسکن نے گردن کے ساتھ ہالو ڈیوائس کو لگایا جبکہ اس کو جوڑنے کے لیے تار کا باریک گرین ٹکڑا استعمال کیا جبکہ ہڈیوں کو گرافٹ کرنے کے لیے جیکس کی رگوں کا استعمال کیا۔ سرجن کا کہنا تھا کہ کئی بچوں کا اس طرح آپریشن کیا جا چکا ہے جس میں کم ہی بچے زندہ رہ سکے تاہم اس طرح کے آپریشن سے اگر کوئی زندہ بچ جائے تو پھر بھی زندگی بھروہ اپنی گردن کو حرکت نہیں دے سکتے۔

جدید سائنس کا ایک اور معجزہ، آسٹریلیا کے ڈاکٹرز نے حادثے میں تن سے سر ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu