دنیا کے سب سے لمبے ناخن، جو 1952 سے اب تک نہیں کاٹے گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 اکتوبر 2015 14:27

دنیا کے سب سے لمبے ناخن، جو 1952 سے اب تک نہیں کاٹے گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر۔2015ء)ایک شخص نے 1952 سے اب تک اپنے ناخن نہیں کاٹے اور اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔اس کا کہنا ہے کہ اس اعزاز کے لیے اسے بہت بڑی قیمت چکانا پڑی۔ شریدھر چیلال کی انگلیوں کے ناخن دنیا کے سب سے بڑے ناخن ہیں۔ اتنے بڑے ناخن آج تک کوئی نہیں رکھ سکا۔ اس کے ایک ہاتھ کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 909.6سینٹی میٹر(358.11انچ یا 29.84 فٹ) ہے۔

اس کے صرف ایک انگوٹھے کا ناخن 2 میٹرلمبا ہے۔ 78 سالہ شریدھر کا کہنا ہے کہ ان ناخنوں کی وجہ سے اپنی نوجوانی میں اسے بہت سی تکلیفیں اٹھانا پڑی۔اس نے کہا کہ جب میں شادی کرنا چاہتا تھا تو کوئی مجھ سے شادی نہیں کرتی تھی۔ میں نے 10 سے 12 لڑکیاں دیکھی مگر بات نہیں بنی۔اگر کوئی لڑکی راضی ہوتی تو اس کے والدین راضی نہیں ہوتے تھے اور کہتے تھے کہ تم ہماری بیٹی کا گلا گھونٹ کر مار دوگے۔

(جاری ہے)

اگر کسی کے والدین راضی ہوتے تو لڑکی انکار کر دیتی کہ میں کسی غلیظ شخص سے شادی نہیں کر سکتی۔اسے نوکری کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، گھروالوں کی مخالفت الگ مگر اب شریدھر کا کہنا ہے کہ اسے اس کی ثابت قدمی کا پھل مل گیا۔اس نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا مقصد حاصل کر لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اب میں سب کو بتا سکتا ہوں کہ میں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu