بھینس کے جسم اور مگرمچھ کے سر والا عجیب جانور

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 6 اکتوبر 2015 13:49

بھینس کے جسم اور مگرمچھ کے سر والا عجیب جانور

اس طرح کی مخلوق تو سائنس فکشن فلموں میں دکھائی جاتی ہے جیسی تھائی لینڈ کے اس دور دراز کے گاؤں میں نظر آئی۔ مگرمچھ کا سر اوربھینس کا جسم رکھنے والا یہ جانور پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد مرگیا۔اس جانور کو ہائی راک، وانگہن، تھائی لینڈ میں ایک بھینس نے جنم دیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ پر گردش کرتی ویڈیو کے مطابق یہ جانور ٹانگوں پر کھڑا ہونے کے قابل نہ تھا بلکہ چارپائی جیسے تختے پرپڑا تھا۔ گاؤں کے لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح کےجانور کی پیدائش سے اس گاؤں میں خاص کر جس گھر میں یہ پیدا ہوا، وہاں خوشحالی آئے گی۔فیس بک پر اس کی تصاویر کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوگ کمنٹ میں ایک ہی بات لکھ رہے ہیں کہ ”سب تعریفیں خدا ہی کے لیے ہیں“ ۔

Browse Latest Weird News in Urdu