برطانیہ کی شاہراہ بھیڑوں کے ریوڑ سے بھر گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 16:47

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء): برطانیہ کی ایک مشہور شاہراہ آئیکونک سیوائل رو پر بروز پیر بھیڑوں کا ایک بہت بڑا ریوڑ دیکھنے میں آیا، اس ریوڑ کا وہاں سے گزر اُون کے حوالے سے منائے جانے والے ہفتے کے باعث تھا.

(جاری ہے)

اتنی بڑی تعداد میں بھیڑوں کا شاہراہ سے گزر کسی چرگاہ کا سا نظارہ پیش کر رہا تھا. برطانیہ میں اُون کا منایا جانے والے اس ہفتے کا آغاز 5 اکتوبر سے کیا گیا جو کہ 11 اکتوبر تک جاری رہے گا، برطانیہ کی مذکورہ سڑک مرد حضرات کے لیے روایتی بیسپوک (کوٹ کی ایک قسم) بنانے کے لیے معروف ہے.

Browse Latest Weird News in Urdu